بلاگ مراسلات کو سبسکرائب کریں : || FeedBurner

Sunday, August 1, 2010

افتتاحی مراسلہ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !

الصحابۃ کلھم عدول
بلاگ
پر خوش آمدید !!

اس بلاگ کی غرض و غایت و مقاصد کو جاننے کیلئے یہ تحریر ملاحظہ فرمائیں۔

امید ہے کہ یہ موضوعاتی بلاگ ، قارئین کی دینی و عمومی معلومات میں اضافہ کا باعث بنے گا۔

اصحابِ محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ کے وہ نہایت مخلص و مختار بندے اور رشد و ہدایت کے وہ آفتاب تھے کہ جن کی چمکتی دمکتی کرنوں نے پورے عالم کو روشن کر دیا۔
یہی وہ نفوسِ قدسیہ تھے جو ۔۔۔۔
  • سب سے پہلے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وسلم) پر ایمان لائے
  • آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کی نبوت و بعثت کی تصدیق کی
  • اپنی جانوں اور مالوں کو آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) پر نثار کیا
  • اُس دین کی اتباع کی جسے اللہ عز و جل نے اپنے پیارے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) پر نازل فرمایا
  • قریہ قریہ بستی بستی دینِ اسلام کے دونوں چراغوں (قرآن و سنت) کو اپنی ہتھیلی پر لے کر پہنچے ۔۔۔۔

اللہ کی توفیق کے بعد انہی عالی مرتبت بندوں کی لامتناہی کوششوں سے اللہ تعالیٰ کا کلمہ زمین کے کونے کونے میں پہنچا اور دین کا پرچم ہر خطۂ زمیں پر لہرایا !!
رضوان اللہ عنہم اجمعین !!!

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حضراتِ صحابہ (مع اہل البیت) رضوان اللہ عنہم اجمعین سے سچی محبت کرنے ، ان کی کوتاہیوں ، تسامحات اور مشاجرات کو درگزر کرنے اور ان کے راستے پر چلنے کی توفیق دے اور قیامت کے روز انہی کے ساتھ ہمیں جنت میں داخل فرمائے ، آمین !!

:: 5 تبصرے ::

تبصرہ کیجئے

{ تبصرہ کرتے وقت تہذیب و شائستگی کو ملحوظ رکھئے۔ بلاگ مصنف متنازعہ تبصرہ کو حذف کرنے کا اختیار رکھتا ہے }