الصحابۃ کلھم عدول ۔۔۔
یعنی تمام صحابہ (رضوان اللہ عنہم اجمعین) عادل ہیں۔
یہ اہل سنت و الجماعت کا متفقہ اجماعی عقیدہ ہے۔
قرآن کریم کے ناقل اور راوی اور جامع ۔۔۔ یہی عظیم المرتبت شخصیات ہیں اور سنتِ رسول کے مدوّن بھی یہی صحابۂ کرام ہیں۔
اللہ کی توفیق کے بعد انہی عالی مرتبت بندوں کی لامتناہی کوششوں سے اللہ تعالیٰ کا کلمہ زمین کے کونے کونے میں پہنچا اور دین کا پرچم ہر خطۂ زمیں پر لہرایا !!
رضوان اللہ عنہم اجمعین !!!