بلاگ مراسلات کو سبسکرائب کریں : || FeedBurner

Saturday, June 4, 2011

حیاۃ الصحابہ :: سیرت صحابہ پر ایک اہم کتاب

حضرات صحابہ کرام (رضوان اللہ عنہم اجمعین) دین کی بنیاد ہیں ، دین کے اول پھیلانے والے ہیں۔ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دین حاصل کیا اور ہم لوگوں تک پہنچایا۔ یہ وہ مبارک جماعت ہے کہ جس کو اللہ جل شانہ نے اپنے نبی پاک (صلی اللہ علیہ وسلم) کی مصاحبت کے لیے چنا اور یہ جماعت اس بات کی مستحق ہے کہ اسے نمونہ بنا کر اس کی اتباع کی جائے۔ مزید پڑھئے ۔۔۔

Tuesday, August 31, 2010

صحابہ کے مراتب و درجات

انبیاء کرام علیہم السلام کے بعد فضیلت و مراتب کے لحاظ سے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم ہی کا درجہ و مرتبہ ہے۔
اور تمام اہل السنۃ و الجماعۃ کا اس بات پر اتفاق ہے کہ تمام صحابہ کرام (رضی اللہ عنہم) عادل ہیں یعنی "الصحابہ کلھم عدول" !
صفتِ عدالت میں یکساں ہونے کے باوجود صحابہ کرام (رضی اللہ عنہم) کے مابین فرقِ مراتب ایک مسلمہ حقیقت ہے۔ مزید پڑھئے ۔۔۔

Saturday, August 21, 2010

کردارِ صحابہ اور تاریخ نگاری

اگرچہ صحابہ کرام کے اختلافات نیک نیتی پر مبنی تھے اور ان کا مقصد اصلاحِ احوال تھا مگر منافقین نے اپنا دنیوی مقصد حاصل کرنے کے لیے ان اختلافات کو ایسے رنگ میں پیش کیا اور اپنی تائید میں ایسی ایسی روایات وضع کیں کہ صحابہ کرام کو کمینہ خصلت اور دنیا پرست قسم کے گھٹیا لوگوں کی صف میں لا کر کھڑا کر دیا۔
ان بہتان تراشیوں سے ہماری تاریخ کی کتابیں بھری پڑی ہیں۔ مزید پڑھئے ۔۔۔

Thursday, August 19, 2010

حضرت حسن رضی اللہ عنہ

سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو محمد تھی۔
آپ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہیتے نواسے ، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد میں سے ہیں۔

سیدنا حسن (رضی اللہ عنہ) کی پیدائش اکثر مورخین کے نزدیک ماہِ رمضان سن 3 ھجری ہے۔ مزید پڑھئے ۔۔۔

Wednesday, August 18, 2010

الصحابہ کلھم عدول کے دلائل

فرمانِ باری تعالیٰ ہے :
وَكَذَلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِّتَكُونُواْ شُهَدَاء عَلَى النَّاسِ وَيَكُونَ الرَّسُولُ عَلَيْكُمْ شَهِيدًا
اور اسی طرح ہم نے تمہیں امتِ وسط بنایا تاکہ تم لوگوں پر گواہ بن جاؤ اور رسول تم پر گواہ بن جائے۔
( البقرة:2 - آيت:143 )

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں :
وَالْوَسَطُ الْعَدْلُ
مزید پڑھئے ۔۔۔